- الإعلانات -

ناصر شاہ نے فواد چوہدری کی اردو میں غلطیاں نکال دیں

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اردو میں غلطیاں نکال دیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر اعتراض کیا اور اردو میں ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے اعتراض پر ناصر شاہ نے لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا البتہ انہوں نے فواد چوہدری کو اردو کی غلطیاں گنوائیں۔
ناصر شاہ نے وفاقی وزیر کی ٹوئٹس میں اردو کی غلطیاں نکالتے ہوئے کہا کہ آپ لاک ڈاؤن کا جائزہ لیں، ہم آپ کی صلاحیتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔