- الإعلانات -

ملک میں پیٹرول کا ذخیرہ 15 روز کی ضروریات کیلئے کافی ہے، وزارت توانائی

وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول کا موجودہ ذخیرہ 15 روز کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملکی ضروریات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا معقول ذخیرہ موجود ہے جبکہ پیٹرول کا موجودہ ذخیرہ 15 روز کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے۔

ترجمان کے مطابق بندرگاہوں اور تیل ڈپوز میں 3 لاکھ 83 ہزار 500 میٹرک ٹن پیٹرول موجود ہے جبکہ 30 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کا ایک اورجہاز بھی جلد لنگر انداز ہوجائے گا۔