- الإعلانات -

15 سے 18 سال کے لیے خوشخبری، فری کرونا ویکسین لگوایں: ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور(حسنات بلوچ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حکومت 15 سے 18 سال کی عمر کے درمیان افراد کو کورونا کی ویکسین بالکل مفت لگا رہی ہے۔

عوام کے نام پیغام میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ 15 سے 18 سال عمر کے درمیان افراد ویکسین لگوانے کے لیے کسی کو کوئی معاوضہ ادا نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی صرف بوسٹر یا اضافی ڈوز لگوانے والے افراد ہی حکومتی ہدایات کے مطابق معاوضہ ادا کریں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام کسی قسم کی معلومات یارہنمائی حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔