- الإعلانات -

سندھ کی انتخابی فہرستوں میں گڑبڑ، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

سندھ کی انتخابی فہرستوں کے اعداد و شمار میں فرق پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے آبادی اور ووٹرز کے اعداد و شمار میں فرق کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ کے 3540 شماریاتی بلاکس میں ووٹرز کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے ضلعی الیکشن کمشنرز سندھ کو ووٹرز فہرستوں پر نظرثانی کے احکامات جاری کر دیے۔