- الإعلانات -

پاکستان میں کورونا سے مزید 25 اموات، 7500 سے زائد کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 افراد انتقال کر گئے اور 7539 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 63272 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7539 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 25 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29162 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1784 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 871 ہو گئی ہے۔