- الإعلانات -

وزیر اعظم شہباز شریف یو اے ای کے صدر کے انتقال پر تعزیت کرنے آج دبئی روانہ ہوں گے

زیر اعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کرنے آج دبئی روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے تھے۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر پاکستان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔