- الإعلانات -

وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لندن کا چھ روزہ دورہ مکمل کرکے ابوظبی کے راستے وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیراعظم کے سرکاری طیارے نے اسلام آباد کے بجائے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

شہباز شریف 11 مئی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات اور اہم پارٹی میٹنگ کے لیے وفد کے ہمراہ لندن گئے تھے۔
وزیراعظم لندن سے ابوظبی پہنچے جہاں انہوں نے ابوظبی کے مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے تعزیت کی۔

تعزیتی اجلاس میں شاہی خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ پاکستانی وفد بھی شامل تھا۔ شہباز شریف آج شام ابوظبی سے سرکاری طیارے میں وطن واپس روانہ ہوئے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے طیارے نے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کرنا تھا مگر موسم خراب ہونے کی وجہ سے طیارے کو لاہور کی طرف موڑ دیا گیا۔ طیارے نے رات 9 بجکر 42 منٹ پر علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کیا۔