- الإعلانات -

ورکرزکنونشن: تقریر سے قبل پرویز خٹک کا سامنے سے ہٹ جاؤ کہنے پر صحافیوں کا واک آؤٹ

خیبر پختونخوا کے علاقے شبقدر میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں سابق وزیر دفاع پرویزخٹک نےتقریر سے قبل صحافیوں کو اپنے سامنے سے ہٹ جانے کا کہہ دیا۔

شبقدر میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرزکنونشن کے دوران پرویز خٹک نے تقریر سے قبل صحافیوں کو کہا کہ انہیں فوٹو بنوانے کا شوق نہیں ہے ،آپ لوگ سامنے سے ہٹ جائیں۔

سابق وزیر دفاع پرویزخٹک کا سامنے سے ہٹ جانے کے کہنے پر صحافیوں نے احتجاجاً کوریج چھوڑ کر کنونشن سے واک آوٹ کردیا۔