- الإعلانات -

حکومت اور ٹی ٹی پی مذاکرات میں پیشرفت: پاکستان نے 30 طالبان قیدی رہا کردیے، ذرائع

افغانستان میں حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی) کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے 30 طالبان قیدیوں کو رہا کردیاہے ۔پاکستانی حکام کی جانب سے ٹی ٹی پی کے رہا کیےگئے قیدیوں کی تفصیل موصول ہوئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والوں میں شمالی وزیرستان سے حضرت علی،لائق شاہ، شہاب اللہ ،جنوبی وزیرستان کے عیدمحمد ،نوراسلم ، گلزار خان، ڈی آئی خان کے شیرزمان، محمد انور،محمد ہمایوں،بہرام، سمیع اللہ اور اعجاز احمد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق باجوڑ سے تعلق رکھنے والے شاہ زرین ، سعید اللہ بھی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ سوات کے اکبر زیب،فضل حق،فضل ربی اور محبوب علی ، شانگلہ کے بخت نبی، خان زرین، احمد شاہ اور ضلع خیبر کے محمد اللہ رہا ہونے والوں میں شامل ہے۔

دیر کے احمد شاہ، سعید السلام،عبداللہ، رحیم اللہ، ذاکر اللہ، احمد سعید رہا ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق رہا ہونے والوں میں کوئی بھی معروف طالبان قیدی شامل نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ سرکاری ذرائع نے طالبان قیدیوں کی رہائی کی تصدیق نہیں کی۔