- الإعلانات -

عظمیٰ بخاری سوشل میڈیا پر غدار قرار دینے پر پھٹ پڑیں

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتمادمیں محرک سمیع اللہ خان کے غیر حاضر ہونے پر (ن) لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری سوشل میڈیا پر غدار قرار دینے پر پھٹ پڑیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بہت افسوس ہے، یہی سننا باقی رہ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد پارٹی نے جب ہاؤس میں جانے کو کہا ہم گئے، یہ کیوں ہوا میں نے بھی یہ سوال آج پارٹی سے پوچھے، لگتاہے ساڑھے 9 سال ضائع ہی کردیے، پرویز الٰہی کے چار سال ان ہی دو غداروں نے بھگتے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ دیگربھی محرک تھے، ان سب کو بھی غدار ڈکلیئرکرناہے یا یہ تمغہ صرف ہم دونوں کے لیے ہے۔