- الإعلانات -

پی ٹی آئی دوبارہ اسلام آباد آئی تو اس کیخلاف غداری کا مقدمہ کروانا چاہیے، ایاز صادق

وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے اپیل کرنا چاہتے ہيں کہ آپ نے ہی لانگ مارچ کی اجازت دی تھی ، اب اس اجازت کے نتائج دیکھ لیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان خود اعتراف کررہے ہیں کہ ان کے پاس اسلحہ موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ دوبارہ وفاق پر حملہ آور ہونے آئے تو ان کے خلاف غداری کا مقدمہ بھی درج کروانا چاہیے۔