- الإعلانات -

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سےجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو عشائیہ پر بلا لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی اور معاشی صورتحال اور چیئرمین نیب کی تقرری سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں فضل الر حمان نے وزیراعظم کو مہنگائی کے خاتمے سے متعلق تجاویز بھی دیں۔