- الإعلانات -

ملک میں بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ، تاجر تنظیموں کا اختلاف 

ملک بھر میں بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کے فیصلے پر تاجر تنظیموں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بجلی بچانے کے لیے بازار جلد بند کرنے کو تیار ہیں لیکن پہلے حکومت اپنے صوبائی اور وفاقی دفاتر کے اوقات کا ردرست کرے۔

اس کے علاوہ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت اضافی بجلی بند کرے اور ایئر کنڈیشنر کا استعمال بند کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں صوبوں نے بجلی کی بچت کیلئے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے پر اصولی اتفاق کیا تاہم سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے اس حوالے سے مشاورت کیلئے دودن کی مہلت مانگی ہے۔