- الإعلانات -

خصوصی اقتصادی زونز سی پیک کا اہم جزو ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز سی پیک کا اہم جزو ہیں۔ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز ہماری اقتصادی ترقی اور روزگارکے مواقع پیدا کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں۔

انہوں نے کہ رشکئی کے دورے کے دوران تعمیراتی کام کی رفتار کا معائنہ کیا اور کو آرڈینیشن میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں سی پیک منصوبوں میں تاخیر کی گئی، یہ مجرمانہ فعل ہے،اب ایسا کوئی رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رشکئی اسپیشل اکنامک زون اور سی پیک کے دیگر منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ اس کے علاوہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ توجہ،کارکردگی اور ترسیل ہماری ترقیاتی پالیسی کے اصول ہیں۔