- الإعلانات -

آر پی او سرگودھا کا محرم الحرام کے سلسلے میں میانوالی کا دورہ

سرگودھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میانوالی ۔۔۔۔آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم کامحرم الحرام کے سلسلے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلع میانوالی کا دورہ کیا۔پولیس لائن میانوالی آمد پر ڈی پی او میانوالی نے آر پی او سرگودھا کا استقبال کیا۔میانوالی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔آر پی او سرگودھانے یادگار شہداء پر حاضری دی۔ اوران کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔شہداء ہماراثاثہ ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔آر پی او سرگودھا نے میانوالی کی امن کمیٹی ممبران سے ملاقات کی۔اور کہا کہ آپ پولیس کے ساتھ مل کر محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کریں۔ بعد ازاں آر پی او سرگودھا نے میانوالی کے پارلیمنٹیرین سے ملاقات کی۔اور ضلع کی سیکیورٹی کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او میانوالی، ایس ڈی پی اوزاور ڈی ایس پیز سے محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی۔تمام پرائیویٹ کیمروں کو ایپ کے ذریعے آن لائن کیا جا رہاہے۔ریجن بھر میں گیاراں سو سے زائد پولیس افسران واہلکارمحرم الحرام میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔پاک فوج اور رینجر بھی آن بورڈ ہیں۔ضرورت پر نے پر ان سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔