- الإعلانات -

برطرفی کی خبر پہلے تو مذاق لگی بعد میں پتہ چلا ہوا کیاہے:جمیز کومے

واشنگٹن :جمیز کومے کا کہنا ہے کہ برطرفی کی خبر انہیں پہلے تو مذاق لگی مگر بعد میں اندازہ ہوا کہ صورتحال کیا ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومے کے لیے ان کی برطرفی حیران کن ثابت ہوئی، اپنی برطرفی سے متعلق جیمز کومے کو ٹیلی ویژن کے ذریعے معلوم ہوا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز جیمز کومے سے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کا عہدہ لے لیا۔

امریکی اخبار کے مطابق کومےلاس اینجلس میں ایف بی آئی کے اہلکاروں سے خطاب کررہے تھے اس دوران انہیں ٹیلی ویژن پر اپنی برطرفی کی خبر چلتی نظر آئی  ،پہلے پہل تو جیمز کومے اس خبر کا یہ سوچ کر مذاق اڑانے لگے کہ شاید یہ کسی کی شرارت ہے تاہم انہیں قریبی دفتر پہنچنے کا کہا گیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ وہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا دیے گئے ہیں بعدمیں انہوں نےایف بی آئی ملازمین کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے کہا میرایقین ہےکہ ایف بی آئی ڈائریکٹرکو صدرکسی بھی وجہ سےنکال سکتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات پرسرنہیں کھپاؤں گاکہ فیصلہ کیوں ہوااوراس انداز سے کیوں ہوا، مجھےامیدہےاس معاملےمیں آپ بھی سرنہیں کھپائیں گے۔