- الإعلانات -

ماؤنٹ ایورسٹ پر شادی کرنے والا جوڑا

دنیا میں تقریباً ہر کوئی اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے اور اسی مناسب سے امریکی جوڑے نے غیر معمولی طور پر دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر شادی کرکے اس دن کو یادگار بنادیا۔

کیلی فورنیا کے رہائشی جیمس سیسم اور ان کی اہلیہ ایشلے نے ایک سال کی منصوبہ بندی کے بعد جما دینے والی سردی کے مقام ماؤنٹ ایوسٹ جانے کی ٹھانی جہاں وہ شادی کرنے کا ارادہ رکھے تھے۔ اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے انہوں نے تین ہفتے کا سفر کیا جہاں وہ 17 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچے اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی شادی روایتی طور پر ان کے شایان شان نہیں تھی اس لیے انہوں یہ غیر یقینی منصوبہ بندی کی۔

اس غیر روایتی شادی میں جوڑے نے روایتی لباس پہنے جس میں سیسم نے کالا کوٹ جب کہ ایشلے نے سفید رنگ کا لباس پہنا۔ غیر معمولی شادی کو عکس بند کرنے والے اسپیشلسٹ ایڈونچر فوٹو گرافر چارلسٹن چرچل نے اس حوالے سے لکھے گئے اپنے بلاگ میں کہا کہ ماؤنٹ ایوسٹ پر انتہائی سرد درجہ حرارت کے باعث تصاویر لینا بہت مشکل تھا اور ایک موقع پر انتہائی سرد ماحول کی وجہ سے ان کے کیمرے اور دیگر آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

چرچل نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ انہوں نے انتہائی کم وقت میں اس چھوٹی سی شادی کی تصاویر کو لینے کے لیے مشکل ترین کام کیا۔ چرچل کے مطابق تصاویر لیتے وقت ہاتھوں سے دستانے اتارنے پر ان کے ہاتھ کی انگلیاں جیسے جم رہی تھی جس کے باعث شادی کی تصاویر کے لیے حالات مناسب نہیں تھے مگر اس کے باوجود تصاویر انتہائی شاندار رہیں۔