- الإعلانات -

افغان خاتون پائلٹ تنہا دنیا کے سفرپر

افغان خاتون شائستہ واعظ دنیا کے گرد تنہا چکر لگانے والی کم عمرترین پائلٹ کا اعزاز حاصل کرنے کےقریب پہنچ گئیں ۔

افغان روس جنگ کے دوران مہاجرین کے کیمپ میں پیدا ہونےوالی 29سالہ شائستہ نے وہ کردکھا یا جس کا خواب دیکھنا بھی آسان نہیں ۔

سن1987میں خاندان سمیت امریکا منتقل ہونےوالی شائستہ لائسنس یافتہ پائلٹ ہیں اور 25ہزار آٹھ سوکلومیٹر کا سفر کرتے ہوئے اگست میں دنیا کے گرد چکرمکمل کرنے کاارادہ رکھتی ہیں ۔