- الإعلانات -

پاکستانیوں کو امریکی ویزوں کے اجرا میں 40 فیصد کمی

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکیوں سے متعلق جاری ہونے والے اگزیکٹیو آرڈر جاری ہونے کے بعد پاکستانی شہریوں کے لئے جاری کئے جانے والے نان امیگرنٹس ویزوں کی تعداد میں نمایاں کمی نظر آئی ہے ۔

گزشتہ اپریل میں 3ہزار 925 اور مارچ میں 3ہزار 973 ویزے جاری کئے گئے ہیں، جو سابق صدر باراک اوباما کے دور میں جاری ہونے والے ویزوں کے تناسب سے 40فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ سال 2016 میں پاکستانیوں کے لئے مجموعی طور پر 78ہزار637 ویزے جاری ہوئے تھے جو ماہانہ تناسب کے لحاظ سے ہر ماہ 6ہزار553 ویزے جاری کئے گئے تھے۔

اخبار کے مطابق پاکستانیوں کے برعکس ٹرمپ انتظامیہ بھارتیوں پر زیادہ مہربان نظر آئی اور گزشتہ دو ماہ کے دوران 28فیصد کے اضافے کے ساتھ ویزے جاری کئے۔