- الإعلانات -

کرپشن اور جاسوسی ، افغان وزارت داخلہ کے 37 اہلکار گرفتار

افغان خبر رساں ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار اہلکاروں میں 28 پولیس اور 9 سویلین اہلکار شامل ہیں۔

گرفتار کئے جانےوالوںپر رشوت لینے ،جاسوسی،اسلحہ اور سیکیورٹی کیمروں کی فروخت کے علاوہ قتل کے الزامات بھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان تمام اہلکاروں کے کیسز کارروائی کے لئے عدالتوں کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔