- الإعلانات -

کابل: جرمن سفارت خانے کے قریب دھماکا، 80 ہلاک

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق دھماکے سے پاکستانی سفارت خانے کے کچھ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں اور ان کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

افغان وزارت صحت کے مطابق بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل دھماکے میں 50سے زائد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

کابل پولیس کے ترجمان بشیر مجاہد کا کہنا ہے کہ چونکہ علاقے میں اور بھی کئی غیر ملکی سفارت خانے، دفاتر اور اہم مقامات واقع ہیں لہٰذا فوری طور پر یہ بتایا مشکل ہے کہ دھماکے کا اصل ٹارگٹ کیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد آسمان پر گہرے سیاہ بادل چھا گئے ۔ دھماکا جس مقام پر کیا گیا وہ کابل کا انتہائی اہم علاقہ ہے اور یہاں غیر ملکی سفارت خانوں کے علاوہ صدارتی محل بھی واقع ہے۔ یہ شہر کا وسطی علاقہ شمار ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔