- الإعلانات -

’فاسٹ اینڈ فیوریس 8‘نے 122 ارب کما لیے

’فاسٹ اینڈ فیوریس 8‘ نے دنیا بھر سے اپنی کمائی کا اکاؤنٹ اب بند کرلیا، ایکشن اور ایڈ ونچر سے بھرپور فلم نے صرف چین سے ہی 40 ارب روپوں کی کمائی کی ہے۔

ہالی وڈ فلم ’فاسٹ اینڈ دی فیوریس‘14 اپریل کو ریلیز ہوئی، فلم نے دنیا بھر سے 122ارب روپے کا بزنس کر لیا ہے۔

فلم میں وین ڈیزل کے علاوہ ڈیوائن جانسن، میشال روڈ رگیز اور جیسن سٹیتھم نے مرکزی کردار نبھائی ہیں۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم کی کہانی ایسے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو جرائم سے پاک زندگی گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایک پراسرار خاتون کی وجہ سے انہیں ایسے ٹرائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو انہوں نے اس سے قبل کبھی نہیں کیا ہوتا۔

ادھر باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کو 16 سال سے فلم بینوں کو تفریح فراہم کرنے پر ایم ٹی وی ایوارڈز میں جینریشن ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وین ڈیزل اپنی ٹیم کے ساتھ 7 مئی کو لاس اینجلس میں ایک رنگا رنگ تقریب کے دوران ایوارڈ وصول کریں گے، اس سے پہلے یہ ایوارڈ انفرادی طور پر فنکاروں کو دیا جاتا تھا۔

سیریز کی پہلی فلم 2001ء میں ریلیز ہوئی تھی، تب سے اب تک اس فرنچائز کے بینر تلے 8فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں۔