- الإعلانات -

جے آئی ٹی کو متنازع بنانے والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی، ناصر شاہ

ناصر شاہ کہتے ہیں کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی کو متنازع بنانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،عمران خان نے جھوٹ بولاہے جس کی سزانااہلیت ہے۔

کراچی میں میڈیاسے گفتگو میں سید ناصرشاہ کا کہناتھاکہ وزیراعظم اور ان کی جماعت مشکل وقت سے دوچار ہے، ان کی باتوں کا برانہیں مانناچاہئے۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہاکہ عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں، جس کی سزاآئین کا آرٹیکل 62اور63ہے ۔

اس سے قبل لیبر کانفرنس سے خطاب میں سید ناصرشاہ نے اعتراف کیا کہ حکومت کی جانب سے محنت کشوں کیلئے مقرر کردہ کم سے کم اجرت پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ذریعے قوانین میں ترمیم کرائی جائے تاکہ محنت کشوں کا حق ان کو مل سکے۔