- الإعلانات -

بحرینی وزیرخارجہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ،شاہی خاندان کو دھمکیاں

بحرینی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہفتے کی صبح ہیکروں نے سائبر حملہ کرکے اپنے قبضہ میں لے لیا۔

ہیکرز نے بحرینی وزیر خارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے شاہی خاندان سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران کو سنگین دھمکیاں جاری کیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے سائبر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم وزیرخارجہ کے اس اکاؤنٹ سے شیعہ عسکری گروپ مختار بریگیڈ کی متعدد ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں۔

یہ گروپ ماضی میں متعدد بم حملوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے میں ملوث رہا ہے۔