- الإعلانات -

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق کیس کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے ایم ایچ مجاہد کی درخواست پر سماعت کی جس میں ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد کے بارے میں نشاندہی کی گئی۔سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے جواب داخل کرا دیا۔

درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے بتایا کہ انگلینڈ کی آبادی ساڑھے چھ کروڑ ہے اور وہاں اس وقت 108 ججز کام کر رہے ہیں، اس کے برعکس پنجاب کی آبادی 10 کروڑ کے قریب ہے اور 60 ججز کام کر رہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آبادی کے اعتبار سے ججز کی تعداد 150 ججز ہونی چاہئے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکومت کو بڑھتی آبادی کے ساتھ ججز کی تعداد اضافے کی ہدایت کی جائے ۔

درخواست پر آئندہ سماعت 21 جون کو ہوگی۔