- الإعلانات -

میچ سے اندازہ ہوا ہم ون ڈے کرکٹ میں کہاں کھڑے ہیں،مکی آرتھر

برمنگھم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ خان اور حسن علی ایک طرح کے بولر تھے اس لئے جنید خان کی جگہ وہاب کو جگہ دی ،میں نے وہاب کو کھلایا، ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ بھارت کے خلاف پلان اُنہوں نے ترتیب دیا تھا جس پر عمل نہیں ہوسکا وہ اس کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان کو کھلانا درست فیصلہ رہا لیکن وہاب ریاض پلان پر عمل نہیں کرسکے۔اگر کوہلی اور یوراج سنگھ کے کیچز ڈراپ نہ ہوتے تو صورتحال مختلف ہوسکتی تھی۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف دباؤ کے سبب میچ میں اچھا پرفارم نہ کرسکے ہوں۔

ادھرپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شکست سے مایوسی ہوئی، بیٹنگ اور بولنگ نہیں چل سکی جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ٹیم کی پرفارمنس شاندار رہی، وہ بیٹنگ کو دس میں سے دس نمبر دیں گے۔