- الإعلانات -

پاکستان اسٹاک: 100انڈیکس 50 ہزار 120 کی سطح پر بند

کاروباری ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی بہتر نرخ ہونے پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 1565پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 50 ہزار 120 کی سطح پر بند ہوا،حصص بازار میں 13 ارب 85 کروڑ روپے مالیت کے 25 کرور 51 لاکھ شئیرز کا لین دین کیا گیا۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انڈیکس میں 4ہزار پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس کہ وجہ سے شیئرز کے بہتر نرخ ہونے پر سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔