- الإعلانات -

پاکستان اسٹاک:کاروبار کا اختتام 50144 پر ہوا

پاکستانی شیئرز بازارمیں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا،کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، انڈیکس نے 200 پوائنٹس کی اڑان بھری اور 50313 تک کام کیا۔

لیکن پھر فروخت کا دباؤ انڈیکس کو 200 پوائنٹس گرا کر 50 ہزار سے نیچے لے آیا، کاروبار کے اختتام تک مثبت زون میں واپسی ہوئی اور کاروبار کا اختتام 23 پوائنٹس اضافے سے ہوا۔

کاروبار کے دورا ن 365 کمپنیوں خے 23 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 54 کروڑ روپے رہی۔