- الإعلانات -

میانمار کا فوجی طیارہ لاپتہ، آرمی چیف سمیت 116 افراد سوار

میانمار کا فوجی طیارہ ملک کے شمالی شہر یانگون اور مییک میں دوران پرواز لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں، جس میں میانمار آرمی کے چیف سمیت 116 افراد سوار تھے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کمانڈر ان چیف آفس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’طیارے سے رابطہ سہ پہر ایک بج کر 35 منٹ پر منقطع ہوا جب وہ مغربی علاقے داوئی ٹاؤن سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا‘۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کی تلاش کیلئے کشتیاں اور طیارے روانہ کردیئے گئے ہیں جو اس مقام پر موجود ہیں جہاں طیارہ دوران پرواز لاپتہ ہوا تھا.