- الإعلانات -

آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر پاک فوج سے منسوب گردش کرنے والے انتباہی پیغامات کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کےنام سے منسوب چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب جعلی میسجز گردش کررہے ہیں جن میں عوام کو خبردار کیا جارہا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رابطہ کرنے کے لیے نمبرز بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔ یہ وضاحت بھی کی گئی کہ آئی ایس پی آر کا کوئی واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں ہے اور ادارہ صرف  سرکاری ویب سائٹ اور آفیشل اکاؤنٹ

کے ذریعے ہی پریس ریلیز اور اطلاعات جاری کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پیغامات بے بنیاد ہیں اور عوام ایسی افواہوں کو بغیر تصدیق کے آگے نہ بھیجیں۔