- الإعلانات -

پاکستان اسٹاک ،100 انڈیکس 50163 پوائنٹس پر بند

پی ایس ایکس کے شیئرز کے آئی پی او میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کبھی مثبت، کبھی منفی رہی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملاجلا دن رہا۔

ہنڈریڈ انڈیکس کاروبار 381 پوائنٹس کے بینڈ میں گھومتا رہا، کاروبار کا اختتام 18 پوائنٹس اضافے سے 50163 پر کیا۔

کاروبار کے دوران 23 کروڑ شیئرز کے سودے 11 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے اضافے سے 9959 ارب روپے ہوگئی۔

کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 20 فیصد شیئرز کی خریداری کےلیے بک بلڈنگ کا عمل جاری رہا۔

ایکسچینج کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کئے گئے 12کروڑ شیئرز میں سے محض 3کروڑ 80لاکھ شیئرز کی پیشکش موصول ہوئیں، جس کے بعد بک بلڈنگ کو ایک اور دن کے لیے توسیع دے دی گئی۔