- الإعلانات -

چیمپئنز ٹرافی:جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 220کا ہدف

اس سے قبل ایجبسٹن برمنگھم میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے اس میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ کے کپتان ابراہام ڈی ویلیئرز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔تاہم پاکستانی بولروں کی اچھی بولنگ اور فیلڈنگ کے باعث افریقی ٹیم مسلسل دبائو میں رہی، اور اسکی ابتدائی چھ وکٹیں صرف 118پر پویلین لوٹ گئیں۔

تاہم اس موقع پرمڈل آڈر بیٹسمین ڈیوڈملر75ناٹ آئوٹ اور کرس مورس کے درمیان 47کی اچھی شراکت قائم ہوئی، مورس کے آئوٹ ہونے کے بعد ملر نے راباڈا 26کے ساتھ ملکر 48کی ایک اور پارٹنر شپ قائم کی۔

اس طرح ڈیوڈ ملز نے افریقی الیون کو مکمل تباہی سے بچالیا اور ٹیم کے مقررہ پچاس اوورز میں 219جیسا خاطر خواہ مجموعہ ترتیب دیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے دیگربیٹسمینوں میں کوئنٹن ڈی کوک33،ہاشم آملہ 16،ڈوپلیس 26،کپتان ڈی ویلیئرزصفر جے پی ڈومینی 8،پارنیل صفر اور مورنی مورکل اپنا کھاتہ کھولے بغیر ناٹ آئو ٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سےحسن علی نے تین جبکہ جنید خان اور عماد وسیم نے دو دو اورمحمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔