- الإعلانات -

عراق: کربلا میں خود کش دھماکا، 20 افراد ہلاک

عراق کے شہر کربلا میں خود کش بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق خود کش بمبار نے خود کو عراق کے شہر کربلا کے مصروف ترین بازار میں دھماکے سے اڑایا۔

دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ داعش نے اپنی نیوز ایجنسی اعماق کے ذریعے جاری بیان میں کربلا خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ادھر فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے عراقی حکام کے حوالے سے بتایا کہ کربلا خود کش دھماکے میں 34 افراد زخمی ہوئے۔