- الإعلانات -

برطانیہ ،چاقو بردار شخص نے جاب سینٹر میں ملازمین کو یرغمال بنالیا

پولیس اہلکار ملزم سے مذاکرات میں مصروف ہیں تاہم اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چاقو لہراتے شخص نے مرکز میں کام کرنے والے کئی ملازمین کو یرغمال بنا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تجارتی مرکز کے نزدیک موجود طلبہ کی رہائش گاہ کو ممکنہ خدشے کے پیش نظر خالی کرالیا گیا اور احتیاطاً میٹرو اسٹیشن بھی بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ روز عام انتخابات ہوئے ہیں۔