- الإعلانات -

مدینہ منورہ : اہم مقامات کے درمیان ڈبل ڈیکر بس کا آزمائشی سفر

مدینہ منورہ کے ادارہ ترقیات نے سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والی ایک کمپنی کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا ہے ۔

ادارے کے ترجمان فہد البیتی نے بتایا کہ ڈبل ڈیکر بس کے سفر کا آغاز مسجد نبوی سے ہو گا۔اس کے ذریعے زائرین کو مدینہ منورہ کے گیارہ مقامات تک لے جایا جائے گا ۔

ان میں جنت البقیع قبرستان ، جبل احد ، مسجد قبلتین ، سلطانہ روڈ اور تجارتی مراکز اور دوسرے مقامات شامل ہیں۔