- الإعلانات -

شیخ رشیدکاطاہر القادری سے ٹیلیفون پر رابطہ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنےجیونیوزکو بتایاکہ انہوں نےعوامی تحریک کے سربراہ طاہرا لقادری سے پاناما کیس کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاہے۔

ڈاکٹر طاہر القادی نے شیخ رشید کو لاہور آمد پر ملاقات کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات15 جون کو ہو گی۔