- الإعلانات -

جے آئی ٹی کے کام انکوائری والے نہیں ، رانا ثناء

وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے کام انکوائری والے نہیں ، جے آئی ٹی نے تصویر لیک کرنےوالے کےخلاف مقدمہ کیوں نہیں کرایا ، تصویر لیک کرکے شریف فیملی کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لگتاہے جے آئی ٹی ارکان شریف فیملی پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں ،شریف فیملی کے مرحومین کے ریٹرنز منگوائے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ارکان کو شریف فیملی پر پی ایچ ڈی کرنا ہے تو صرف شہباز شریف کو بلا لیں،جو معلومات شہباز شریف سے مل سکتی ہے اور کسی سے نہیں،شہباز شریف جے آئی ٹی کے سامنے کئی گھنٹے بیٹھ سکتے ہیں ۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ انکوائری ایسے نہیں ہوتی کہ بچوں کے اسکولوں کے سرٹیفکیٹ مانگے جائیں ،50 سال کا ریکارڈ 24 گھنٹوں میں کیسے پیش کیا جا سکتا ہے۔

رنا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم کی جےآئی ٹی میں پیشی کےوقت کارکنوں کووہاں جمع ہونےکیلئےنہیں کہاگیا۔