- الإعلانات -

توہین عدالت کیس: دانیال عزیز کو وضاحت کی مہلت مل گئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پرجوش رہنما دانیال عزیز نے اپنے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے مزید مہلت مانگ لی۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما کے خلاف یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل محمود احمد جویا کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

دانیال عزیز درخواست کی سماعت کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ سردار رضا خان کی سربراہی میں قائم 5 رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔

انہوں نے بینچ کو بتایا کہ جواب تیار تھا تاہم وکیل کی مصروفیت کی بناء پر اسے حتمی شکل نہ دی جاسکی۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا ‘میں نے اپنے وکیل کی مدد طلب کی تھی تاہم جواب کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی’۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ اپنا جواب جمعہ (16 جولائی) تک جمع کرادیں گے تاہم الیکشن کمیشن نے انہیں 19 جولائی تک جواب جمع کرانے کی مہلت فراہم کردی۔

خیال رہے کہ دانیال عزیز کی جانب سے پریس کانفرنسز کے دوران الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر پی ٹی آئی کے محمود احمد جویا نے  توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔