- الإعلانات -

اسپاٹ فکسنگ: شرجیل خان کا پی سی بی کی درخواست پر اعتراض

پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت ہوئی ، شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے بر طانوی کرائم ایجنسی کی تحقیقات کو اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کا حصہ بنانے کی پی سی بی کی درخواست پر جواب جمع کرا دیا ۔

شرجیل خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ کیس کے اختتامی دلائل جاری ہیں، پی سی بی تاخیری حربے کے طور پر نئی نئی درخواستیں دائر کر رہا ہے ۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ نئی درخواستیں دائر نہیں کیں، ٹریبونل نے درخواستوں پر سماعت اب شروع کی ہے،سوالات کا سامنا نہ کرنے کی وجہ سے شرجیل خان سماعت میں نہیں آرہے ،انہیں جرح کے لئے بلانے کی درخواست دائر کی ہوئی ہے ۔

تفضل رضوی نے معطل کرکٹر ناصر جمشید کے حالیہ انٹرویوکے بارے میں کہا کہ حیرانی کی بات ہے کہ ناصر جمشید اگر معصوم ہیں تو نیشنل کرائم ایجنسی نے ان کا پاسپورٹ کیوں رکھا ہے،ملکی تحقیقات پر عدم اعتماد اور بر طانیہ کی تحقیقات پر اعتماد کا اظہار کرنا درست نہیں۔