- الإعلانات -

مغربی لندن کی 27 منزلہ عمارت میں ہولناک آتشزدگی

مغربی لندن کی 27 منزلہ عمارت میں ہولناک آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 40 گاڑیاں اور200سےزائد فائرفائٹرز آگ پرقابو پانےمیں مصروف ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق آگ گرینفل ٹاور میںمقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 16 منٹ پر لگی ۔یہ بلڈنگ 120 فیلٹس پر مشتمل ہے جس کی دوسری منزل پر لگنےوالی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ’لوگوں کو مختلف قسم کی چوٹیں آئی ہیں جن کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے‘۔

ذرائع کے مطابق عمارت کے منہدم ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

پروگرام امیزنگ سپیسز کے میزبان جارج کلارک نے ’ریڈیو فائیو لائیو‘ کو بتایا کہ ’ میں عمارت سے صرف 100 میٹر دور ہوں اور دھواں سے ڈھک چکا ہوں جو کہ بہت برا ہے‘۔

انہوں نےبتایا کہ ’یہ بہت تکلیف دہ منظر ہے۔ میں نے کسی کو دیکھا ہے جو اپنی ٹارچ جلا کر عمارت کے اوپر والے حصے کو دیکھ رہا ہے لیکن وہ باہر نہیں جاسکتا‘

ایک عینی شاہدکے مطابق ’عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر جل چکا ہے، میں نے پہلے کبھی ایسا کچھ بھی نہیں دیکھا ، یہ بہت بڑی آگ کی طرح ہے‘۔

خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مذکورہ عمارت 1974 میں بنائی گئی تھی۔