- الإعلانات -

حکومتی ادارے انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں واضح ہے کہ کس طرح تمام حکومتی ادارے مل کر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کس طرح تمام حکومتی ادارے بدعنوان وزیر اعظم کو بچا رہے ہیں، اس لیے جب جے آئی ٹی بنی تو نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ دھاندلی پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کے دوران بھی یہی حربہ اپنایا گیا اور الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو بچانے کے لیے دستاویزات میں جعلسازی کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں کسی طور غیر جانب دارانہ تحقیقات ممکن نہیں۔