- الإعلانات -

وزیراعظم کا جے آئی ٹی کا سامنا کرنا کلچر کے برعکس ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کا تین گھنٹے جے آئی ٹی کا سامنا کرنا ہمارے کلچر کے برعکس ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر اعظم کی پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کلچر میں اقتدار کے ساتھ استثنیٰ کا سہارا لیا جاتا ہے، نوازشریف نے گورننس کو نیا مفہوم دیا اور نئے معیار متعارف کرائے ہیں۔