- الإعلانات -

امریکا کو دشمن کی نظر سے نہیں دیکھتے،پیوٹن

ماسکو میں عوام سے ٹیلیفونک رابطے کے سالانہ سیشن میں بات کرتے ہوئے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا میں ہمارے متعدد دوست موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا میں روس مخالف ہیجان پایا جاتا ہے، امریکا سے تعلقات معمول پر لانا چاہتے ہیں، امریکا سے ہتھیاروں کےعدم پھیلاؤ پرتعاون کر سکتے ہیں۔

پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ امریکا روس تعاون کی مثبت مثال ایران ہے، امریکا روس کو شام پرمل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق ڈائریکٹرایف بی آئی جیمز کومی نے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں دیے، امریکا کئی سالوں سے روسی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتا رہا ہے۔