- الإعلانات -

چیمپئنزٹرافی میں فتح ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے، سرفراز احمد

پاکستانی کپتان سرفراز احمد کاکہناہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح ،ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے،اہل وطن کو مبارک ہو، دعائیں رنگ لے آئیں۔

چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم کو عبرت ناک شکست دینے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے کراچی میں اپنی رہائش گاہ کےباہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےہرشعبےمیں اچھی کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سےٹیم کی فتح ہوئی۔ لڑکے جس طرح کھیلے ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، یہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا اشارہ ہے۔