- الإعلانات -

موصل کی تاریخی النوری مسجد داعش کے ہاتھوں تباہ

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعش نے موصل کی مسجد النوری تباہ کر دی ہے جبکہ داعش کا دعویٰ ہے کہ اس مسجد کو ایک امریکی لڑاکا طیارے نے نشانہ بنایا ہے۔

ادھر عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مسجد کو دھماکے سے اڑانا شکست کا اعتراف ہے۔

عراقی فورسز کے کمانڈر کے مطابق واقعے کے وقت ان کے فوجی 50میٹر کی دوری پر تھے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی عراق اور شام میں متعدد تاریخی اور ثقافتی مقامات کو تباہ کیا جا چکا ہے۔