- الإعلانات -

کراچی: رینجرز بارش میں پھنسے عوام کی مدد کیلئے سڑکوں پر آگئی

سڑکوں پر بارش کے پانی میں پھنسی گاڑیوں کو رینجرز کے جوانوں نے دھکا لگایا اور ٹریفک بحال کرانے میں مدد دی

 کراچی میں بارش سے پریشان عوام کی مدد کے لیے رینجرز سڑکوں پر آگئی ، رینجرز اہلکار پانی میں پھنسی بند گاڑیوں کو دھکا لگاتے رہے ۔ کراچی میں بارش کے پانی سے پریشان عوام کی مدد کیلئے رینجرز سڑکوں پر آگئی ۔ اورنگی ٹاؤن اقصٰی کالونی کے قریب نالہ بند ہونے سے اطراف کے گھروں میں پانی داخل ہو رہا تھا ۔

رات گئے رینجرز اہلکاروں نے نالے کی مشینری کے ذریعے صفائی کی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام میں لوگ گھنٹوں پھنسے رہے ۔ رینجرز کے جوانوں نے پانی میں بند گاڑیوں کو دھکا لگا کر ایک طرف کیا اور ٹریفک بحال کرائی ۔ شہر قائد میں رینجرز امن و امان کی بحالی میں اپنا بھرپور کردار پہلے ہی ادا کر رہی ہے ۔