- الإعلانات -

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

زمین پر گرتے ہی طیارے کو آگ نے لپیٹ لیا، حادثے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، تحقیقات جاری ہیں۔

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گرنے سے دوافراد شدید زخمی ہوگئے۔

کیلیفورنیا کی اورنج کاؤنٹی میں چھوٹا طیارہ جان وائن ائرپورٹ کے قریب گرکر تباہ ہوگیا، زمین پر گرتے ہی طیارے کو آگ نے لپیٹ لیا، حادثے میں طیارے میں سوار خاتون سمیت دوافراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔