- الإعلانات -

قطر کی جانب سے عرب ممالک کے مطالبات مسترد، مذاکرات کیلئے تیار

 

قطر نے عرب ممالک کی جانب سے پیش مطالبات مسترد کر دیئے جبکہ مذاکرات کیلئے رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ قطری وزیر خارجہ شیخ محمد کہتے ہیں ہمسایہ ممالک کی جانب سے ایلٹی میٹم قطر کی خود مختاری کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔

روم:  میڈیا سے گفتگو میں قطری وزیر خارجہ شیخ محمد کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کی جانب سے مطالبات پورے نہیں کر سکتے تاہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کیلئے ایلٹی میٹم کا مقصد بظاہر دہشت گردی کا خاتمہ نہیں بلکہ قطر کی خودمختاری کو محدود کرنا ہے۔ اس سے قبل قطر کے وزیردفاع خالد العطية نے ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی اور عرب ممالک کے ساتھ بائیکاٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصراور بحرین نے قطر کو مطالبات پورے کرنے کیلئے پیر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔