- الإعلانات -

آسٹریلین باکسر جیف ہورن نے ولٹر ویٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

آسٹریلیا کے جیف ہورن نے سخت مقابلے کے بعد فلپائنی باکسر مینی پکیاؤ کو ہرا کر ولٹر ویٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

برسبین:  آسٹریلیا کے شہر برسبین میں سجا باکسنگ کا میدان، ولٹر ویٹ ٹائٹل کے لئے آسٹریلوی جیف ہورن اور فلپائن کے مینی پکیاؤ میں جوڑ پڑا۔ دونوں باکسر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ رنگ کے اطراف میں موجود پچاس ہزار شائقین نے دونوں باکسرز کو خوب داد دی۔ بارہ راؤنڈ کے اس مقابلے میں جیف ہورن کامیاب قرار پائے۔ جیف ہارن نے ولٹر ویٹ کا ٹائٹل جیت کر رنگ میں خوب جشن منایا۔