- الإعلانات -

مودی 3روزہ دورے پر اسرائیل پہنچ گئے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 3روزہ دورے پر اسرائیل پہنچ گئے ،تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ پران کا استقبال ہم منصب نتن یاہو نے کیا ۔

نریندر مودی اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں،اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

نریندر مودی کا کہناتھاکہ اسرائیل کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون سمیت ہر شعبے میں تعاون بڑھائیں گے۔

اس دورے میں میزائل، ڈرون اور ریڈار سسٹم سمیت ہتھیاروں کی فروخت کے اربوں ڈالر کے سمجھوتوں کا امکان ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نریندر مودی اور نتن یاہو کے درمیان دفاعی معاہدوں ،سلامتی ،پانی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں پر بھی بات چیت ہوگی۔